مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 23109
باب: غلام دو شخصوں کے درمیان مشترک ہو، ان میں سے ایک شخص اپنا حصہ آزاد کر دے
العبد يكون بين الرجلين فيعتق أحدهما نصيبه
حدیث نمبر: 23109
٢٣١٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان (بن) (١) عيينة عن ابن أبي ليلى عن إسماعيل بن رجاء عن أبي مجلز أن عبدًا كان بين رجلين فأعتق أحدهما نصيبه، قال: فحبسه النبي ﷺ حتى باع فيه غليمة له (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک غلام دو آدمیوں کے درمیان مشترک تھا ، ان میں سے ایک نے اپنا حصہ آزاد کردیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو قید رکھا، یہاں تک کہ اس نے اس کے بدلے میں اپنے چند چھوٹے غلام بیچ دیے۔
حواشی
(١) في [ز]: (عن).