مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 23089
باب: دو آدمی کسی سامان کے مالک ہوں ان میں سے ایک کو دس درہم اور دوسرے کو نو درہم میں ملے ہوں
في (الرجلين) يشتركان (في السلعة) فيقوم على أحدهما بعشرة وعلى الآخر بتسعة
حدیث نمبر: 23089
٢٣٠٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن زياد الأعلم عن الحسن قال: إن (باعاها) (١) مرابحة فالربح على رأس المال، وإن (باعاها) (٢) مساومة فهو بينهما (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر وہ اس کو مرابحتہً فروخت کریں تو منافع رأس المال کی بقدر ہوگا، اور اگر بیع مساومۃً کے ساتھ فروخت کریں تو منافع آدھا آدھا ہوگا۔ حضرت قتادہ رحمہ اللہ بھی اسی طرح فرماتے ہیں۔
حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (باعها).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (باعها).
(٣) في [هـ]: زيادة (نصفان).