حدیث نمبر: 22955
٢٢٩٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن زيد بن وهب قال: مات رجل من الحي وترك أم ولد (فقال) (١) الوليد بن عقبة: يبيعها، فأتينا عبد اللَّه ابن مسعود فسألناه فقال: إن كنتم لا بد فاعلين فاجعلوها من نصيب ابنها (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت زید بن وہب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ محلہ میں ایک شخص فوت ہوگیا، اس کی ایک ام ولد تھی، حضرت ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اس کو فروخت کردو، ہم لوگ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا ؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تم لوگ بیشک لازمی ایسا کرنا چاہتے ہو تو اس باندی کو اس کے بیٹے کے حصہ میں رکھ دو ۔

حواشی
(١) في [أ، ح، هـ]: (قام)، وفي [ز، م]: (قال).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 22955
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22955، ترقيم محمد عوامة 22012)