مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 22954
باب: ام ولد کی بیع کرنا
في بيع أمهات الأولاد
٢٢٩٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن يحيى بن سعيد قال: أخبرنا نافع أن رجلين من أهل العراق (سألا) (١) ابن عمر بالأبواء (قالا) (٢): تركنا ابن الزبير يبيع أمهات الأولاد بمكة، فقال عبد اللَّه (بن عمر) (٣): (لكن) (٤) (أبو (حفص) (٥) عمر) (٦) -أتعرفانه؟ - قال: أيما رجل ولدت منه جارية فهي له ⦗١١٤⦘ متعة حياته، وهي حرة من بعد موته، وأيما رجل وطئ جارية ثم أضاعها فالولد له والضيعة عليه (٧).حضرت نافع سے مروی ہے کہ اہل عراق میں سے دو اشخاص نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے الأبواء مقام میں سوال کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے ابن زبیر کو مکہ میں اس حال پر چھوڑا کہ وہ ام ولد کی بیع کر رہے تھے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا لیکن کیا تم حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو جانتے ہو ؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا : جس کی باندی اس سے حاملہ ہو کر بچہ جن دے وہ اس کے لئے اس کی زندگی میں نفع کا سامان ہے اور اس کے مرنے کے بعد وہ باندی آزاد ہے ، اور جس شخص نے باندی سے ہمبستری کی پھر اس کی نگہداشت نہ کی تو بچہ اسی کا ہے اور اس لاپرواہی کا وبال اسی پر ہے۔