مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يدفع إلى (الحائك) الثوب باب: کپڑا بننے والے کو کپڑے میں سے اجرت دینا
حدیث نمبر: 22904
٢٢٩٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن ابن عون قال: سألت محمدًا عن الرجل يدفع إلى النساج الثوب بالثلث ودرهم، أو بالربع أو بما تراضيا عليه، (قال) (١): لا أعلم به بأسًا.مولانا محمد اویس سرور
محمد رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ اگر کوئی شخص کسی کو کپڑا بننے کی اجرت کے طور پر کپڑے کا ایک ثلث اور ایک درہم یا ایک ربع دے یا جس پر وہ دونوں راضی ہوجائیں تو یہ کیسا ہے ؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میں تو اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔
حواشی
(١) في [هـ]: (فقال).