مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الكاتب يعجز وقد أدى بعض مكاتبته باب: مکاتب کچھ بدل کتابت ادا کرنے کے بعد باقی سے عاجز آجائے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 22891
٢٢٨٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: ينظر ما كان أعانه الناس في مكاتبته فيجعله في الرقاب، وما كان من كسبه وماله (فهو) (١) لمولاه.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دیکھیں گے کہ جو مال لوگوں نے بدل کتابت کی ادائیگی میں مدد کے لئے عطا کیا تھا وہ غلاموں کے لئے ہوگا اور جو مال اس نے خود کمایا تھا وہ آقا کے لئے ہوگا۔
حواشی
(١) في [أ، هـ]: (وهو).