مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 22789
باب: مضاربۃ، عاریۃ اور امانت کا بیان
في المضاربة والعارية (والوديعة)
حدیث نمبر: 22789
٢٢٧٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: ليس على (المستكري) (١) والمستعير والمستودع ضمان، إلا أن يخالف.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کرایہ پر لینے والا، کسی چیز کو عاریۃ لینے والا اور امانت رکھنے والا جب تک (طے شدہ شرائط کی) مخالفت نہ کریں ضامن نہ ہوں گے۔
حواشی
(١) في [ز]: (المشتري).