مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 22788
باب: خرید و فروخت کے معاملات میں "تلقي البيوع" (خرید و فروخت کو رسد کرنا یا اس کے لیے منتظر رہنا) کے بارے میں
في تلقي البيوع
حدیث نمبر: 22788
٢٢٧٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن ليث عن مجاهد عن ابن عمر وأبي هريرة قالا: نهى رسول اللَّه ﷺ أن تلقى البيوع من أفواه الطرق (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے کہ منڈی میں پہنچنے سے پہلے ہی راستوں کے سروں پر جا کر سامان والوں سے ملا جائے (اور ان سے کم قیمت میں خریدا جائے)۔