مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في المكاتب يموت ويترك دينا وبقية من مكاتبته باب: مکاتب اس حال میں فوت ہو جائے کہ اس کے ذمہ بدل کتابت بھی ہو اور اُس پر قرض بھی ہو
حدیث نمبر: 22768
٢٢٧٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن الشيباني وأشعث وإسماعيل عن الشعبي عن شريح في مكاتب مات وعليه دين وبقية من مكاتبته قال: يضرب مواليه بما حل من (نجومه) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح رحمہ اللہ اس مکاتب کے بارے میں فرماتے ہیں جو اس حال میں فوت ہو کہ اس پر قرض بھی ہو اور بدل کتابت بھی باقی ہو تو قرض سے پہلے آقاؤں کی واجب الاداء قسطیں ادا کی جائیں گی۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (نجومهم).