حدیث نمبر: 22720
٢٢٧٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن حصين عن محمد بن كعب قال: أتته امرأة فسألته فقالت: إن بنيَّ وإخوةً لهم من أبيهم (و) (١) هم أيتام في حجري، وكان لي مال (كنت) (٢) أنفقه (عليهم) (٣) حتى ذهب ولهم مال، فما ترى؟ قال: ضعي يدك مع أيديهم وكلي بالمعروف.
مولانا محمد اویس سرور

محمد بن کعب سے مروی ہے کہ ایک عورت آئی اور سوال کیا کہ میرے بیٹے اور ان کے بھائی جو ان کے والد کی طرف سے ہیں، یتیم ہیں اور میری کفالت میں ہیں، میرے پاس اپنا مال ہے، میں ان پر اپنا مال خرچ کرتی رہی، یہاں تک کہ وہ ختم ہوگیا، اب ان کا مال موجود ہے اس کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا : اپنے ہاتھ ان کے ہاتھوں کے ساتھ رکھو اور معروف طریقے سے کھاؤ۔

حواشی
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [ح، ز]: (فكنت).
(٣) سقط من: [ز].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 22720
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22720، ترقيم محمد عوامة 21799)