مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان يرى المسح على العمامة باب: پگڑی پر مسح کے جواز کے قائلین کا بیان
حدیث نمبر: 227
٢٢٧ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن عمران بن مسلم عن سويد بن غفلة عن نباتة قال: سألت عمر بن الخطاب عن المسح على العمامة (قال) (١): إن شئت فامسح عليها، وإن شئت فلا (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نباتہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے پگڑی پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ چاہو تو پگڑی پر مسح کر لو اور اگر چاہو تو اسے اتار کر سر کا مسح کر لو۔
حواشی
(١) في [أ، ب، خ]: (فقال).
(٢) مجهول، لحال نباتة الوالبي.