مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
قال: إذا (بعت) بيعا فلا (تبعه) حتى تقبضه باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ قبضہ کرنے سے قبل آگے بیع مت کرو
حدیث نمبر: 22663
٢٢٦٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن عبد الملك عن عطاء في الرجل يشتري البيع ثم يبيعه قبل أن يقبضه، (قال: لا، حتى يقبضه) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو مبیع خریدنے کے بعد قبضہ سے قبل آگے فروخت کرنا چاہتا ہے، فرمایا ایسا مت کرو یہاں تک کہ پہلے اس پر قبضہ کرلو پھر فروخت کرو۔
حواشی
(١) سقط من: [ط]، وفي [أ، ح، هـ]: (قال: لا يقبضه).