مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في المضارب من أين (تكون) نفقته؟ باب: مضارب کے خرچ کی کیا صورت ہوگی؟
حدیث نمبر: 22618
٢٢٦١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن الحكم وحماد عن إبراهيم قال: المضارب ينفق (ويكتسي) (١) بالمعروف، فإن ربح كان من ربحه، وإن وضع كان من رأس المال.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مضارب خرچ کرے گا اور درمیانے درجہ کے کپڑے استعمال کرے گا، اگر اس کو نفع ہو تو وہ اس کے نفع میں سے ہوگا، اور اگر اس کو نقصان ہو تو وہ رأس المال میں سے ہوگا، راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا : رب المال سے اجازت کے بغیر خرچ کرنے کو میں پسند نہیں کرتا۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط]: (يكسي).