مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 22580
باب: جو حضرات بٹائی پر زمین دینے کو ناپسند کرتے ہیں
من (كره) أن يعطي الأرض بالثلث والربع
حدیث نمبر: 22580
٢٢٥٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا عمر بن ذر عن مجاهد عن ابن رافع بن خديج عن أبيه قال: جاءنا (أبو) (١) رافع من عند رسول اللَّه ﷺ فقال: (نهانا) (٢) رسول اللَّه ﷺ عن أمر كان يرفق بنا، وطاعة اللَّه وطاعة رسوله أرفق بنا، (نهانا) (٣) أن يزرع أحدنا إلا أرضًا يملك رقبتها أو ⦗٢٨⦘ (منيحة) (٤) يمنحها رجل (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ رسول اکرم ﷺ کی خدمت سے ہمارے پاس تشریف لائے، اور فرمایا کہ رسول اکرم ﷺ نے ہمیں ایک ایسے کام سے منع فرمایا جو ہمارے لیے سہولت کا باعث تھا، لیکن اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت ہمارے لیے زیادہ سہولت والی بات ہے۔ آپ نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ ہم میں سے کوئی کھیتی باڑی کرے، سوائے اپنی مملوکہ زمین کے یا ایسی زمین کے جو کوئی شخص بلا معاوضہ کام کے لیے دے دے۔
حواشی
(١) في [جـ، ز]: (أبونا).
(٢) في [ز]: (نهى).
(٣) سقط من: [س، هـ].
(٤) في [ح، هـ]: (منحة).