مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يشتري من الرجل الثوب فيقطعه ثم يجد به عوارا باب: کوئی شخص کسی سے کپڑا خریدے اور اُس کو کاٹ بھی لے پھر اُس کپڑے میں عیب پائے توکیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 22484
٢٢٤٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن جبلة بن (سحيم) (١) قال: رأيت ابن عمر اشترى قميصًا فلبسه، فأصابته صفرة من لحيته، فأراد أن يرده فلم يرده من أجل الصفرة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جبلۃ بن سحیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا آپ رضی اللہ عنہ نے ایک قمیض خریدی اور اس کو پہن لیا، اس میں آپ کی داڑھی سے زردی لگ گئی، آپ نے وہ قمیض واپس کرنے کا ارادہ کیا پھر اس زردی کی وجہ سے واپسی کا ارادہ ترک فرما دیا۔
حواشی
(١) في [ز]: (سخيم).