حدیث نمبر: 22347
٢٢٣٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن الأعمش قال: أمرني جار لي قصار، يقال له ثابت: (أسأل له) (١) إبراهيم عن رجل أعطى غلامًا له ثوبًا فضاع فسألته فقال: أليس يعلم أنه (غلامه) (٢) قلت: نعم، قال: هو ضامن.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے پڑوسی ثابت نے جو رنگ ساز تھا مجھے کہا کہ میں ابراہیم رحمہ اللہ سے دریافت کروں کہ ایک شخص نے اپنے غلام کو کپڑے دئیے، اس نے وہ ضائع کر دئیے، تو اس کا کیا حکم ہے ؟ میں نے ابراہیم سے سوال کیا تو آپ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ کیا وہ نہیں جانتا تھا کہ وہ اس کا غلام ہے ؟ میں نے عرض کیا جی ہاں۔ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا وہ ضامن ہوگا۔
حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (سل).
(٢) في [أ، س، هـ]: (غلام).