مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يعطي الرجل (الدراهم) بالأرض ويأخذ بغيرها باب: کوئی شخص کسی آدمی کو ایک شہر میں پیسے دے اور دوسرے شہر میں پہنچ کر اُس سے وصول کر لے
حدیث نمبر: 22316
٢٢٣١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن جريج عن عطاء أن ابن الزبير كان يعطي التجار المال ها هنا ويأخذ منهم بأرض أخرى، (فذكرت أو ذكر) (١) ذلك لابن عباس فقال: لا بأس ما لم يشترط (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ تاجروں کو مال یہاں سے دیتے اور دوسری جگہ پہنچ کر وصول فرما لیتے، اس بات کا ذکر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے سامنے ہوا، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اگر بطور شرط ایسا نہ کیا گیا ہو تو تب درست ہے۔
حواشی
(١) في [أ، جـ]: (فذكر أو ذكرت).
(٢) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس.