مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 22315
باب: کوئی شخص کسی آدمی کو ایک شہر میں پیسے دے اور دوسرے شہر میں پہنچ کر اُس سے وصول کر لے
في الرجل يعطي الرجل (الدراهم) بالأرض ويأخذ بغيرها
٢٢٣١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي (العميس) (١) عن يزيد بن جُعدُبة عن عبيد بن السباق عن زينب الثقفية امرأة عبد اللَّه أن النبي ﷺ أعطاها جذاذ خمسين وسقا ثمرًا وعشرين وسقا شعيرًا فقال لها عاصم بن عدي: إن شئت وفيتكيها هنا بالمدينة وتوفيها بخيبر، فقالت: حتى أسأل أمير المؤمنين عمر، فسألته فقال: وكيف بالضمان (٢)؟.حضرت زینب الثقفیہ رضی اللہ عنہا زوجہ حضرت عبد اللہ سے مروی ہے کہ حضرت محمد ﷺ نے انہیں پچاس وسق کھجور اور بیس وسق جُوْ کی کٹائی (کی پیداوار) عطا فرمائی، حضرت عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا : اگر آپ چاہیں تو ہم تجھے یہ مدینہ منورہ میں دے دیں اور تو ہمیں خیبر میں دے دے، انہوں نے عرض کیا : ( ٹھہر جاؤ) یہاں تک کہ میں امیر المؤمنین حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت کرلوں ، پس انہوں نے آپ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا ؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ضمان کون دے گا ؟