مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في العبد المأذون له في التجارة باب: جس غلام کو آقا نے تجارت کرنے کی اجازت دی ہو اُس کا بیان
حدیث نمبر: 22146
٢٢١٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن حماد في الرجل يأذن لعبده فيدان ثم يعتقه مولاه، قال: يضمن مولاه القيمة.مولانا محمد اویس سرور
ایسا غلام کہ جس کو آقا نے تجارت کی اجازت دی ہو پھر وہ مقروض ہوجائے اور اس کا آقا بھی اس کو آزاد کر دے۔ اس غلام کے بارے میں حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کا آقا اس غلام کی قیمت کا ضامن ہوگا۔ اور حضرت سفیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کے قرض خواہ جو قرض باقی بچا ہے اس میں اس کے پیچھے لگے رہیں گے جب تک وہ ادا نہ کردے۔