حدیث نمبر: 22078
٢٢٠٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا حماد بن سلمة عن (الحسن) (١) ابن عطاء (المدني) (٢) عن أبيه أن رجلا باع رجلا سلعة، فادعى المشتري عيبا، فخاصمه إلى عثمان بن عفان، فقال المشتري: أحلف باللَّه: ما بعتني، (عيبا) (٣) فقال البائع: أحلف باللَّه: لقد بعتك وما أعلم بها عيبا، قال: فقال عثمان: أنصفك الرجل (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عطاء مدینی کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے کچھ سامان بیچا، پھر مشتری نے عیب کا دعویٰ کردیا، اور وہ یہ جھگڑا لے کر حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوا، مشتری نے کہا کہ اللہ کی قسم کھاؤ کہ جب تم نے مجھے بیچا تھا تو اس میں کوئی عیب نہیں تھا، بائع نے کہا کہ میں قسم کھاتا ہوں کہ جب میں نے تمہیں یہ چیز بیچی تھی تو مجھے اس میں کسی عیب کا علم نہیں تھا، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اس آدمی نے تم سے انصاف کیا۔

حواشی
(١) في [جـ، ز، و]: (الحسين).
(٢) في [أ، ب، ح، س، ز، هـ]: (المديني).
(٣) سقط من [أ، ح، هـ].
(٤) مجهول؛ لجهالة الحسن بن عطاء.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 22078
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22078، ترقيم محمد عوامة 21205)