مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 22079
باب: ایک آدمی کوئی چیز خریدے اور پھر اس میں عیب نظر آئے تو کیا حکم ہے؟
الرجل يشتري الشيء (فيجد) به العيب
حدیث نمبر: 22079
٢٢٠٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن (حباب) (١) قال: أخبرني الزبير بن (جنادة) (٢) قال: سألت سالمًا عن أرض بيضاء اشتريتها ممن يملك رقبتها (لأبني) (٣) ⦗٤٥٤⦘ فيها قال: لا بأس، قال: فقلت يؤدي عنها الخراج، قال: لا بأس، قلت: أقر بالصغار، قال: إنما ذلك في رؤوس الرجال.مولانا محمد اویس سرور
حضرت زبیر بن جنادہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم سے ایک بنجر زمین کے بارے میں سوال کیا جو میں نے اس کے اصل مالک سے اس میں تعمیر کرنے کے لئے خریدی تھی، انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں، میں نے کہا کہ اس کا خراج ادا کیا جاتا ہے، انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں، میں نے کہا کہ کیا میں ذلت کا اقرار کرتا ہوں ؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ ذلت تو صرف مردوں کے سروں پر ہوتی ہے۔
حواشی
(١) في [أ]: (خباب).
(٢) في [ح]: (خبادة).
(٣) في [س، هـ]: (لا شيء)، وفي [ط]: (لابناء).