مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 2206
باب: جو حضرات اذان دیتے وقت کانوں میں انگلیاں رکھتے تھے
من كان إذا أذن جعل أصابعه في أذنيه
حدیث نمبر: 2206
٢٢٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو أسامة عن هشام عن ابن سيرين: أنه كان إذا أذن استقبل القبلة، فأرسل يديه، فإذا بلغ حي على الصلاة، حي على الفلاح أدخل أصبعيه في أذنيه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین جب اذان دیتے تو قبلہ کی طرف رخ کرتے اور ہاتھوں کو کھلا چھوڑ دیتے پھر جب حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ اور حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ پر پہنچتے تو اپنی انگلیوں کو اپنے کانوں میں داخل کرلیتے۔