مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في القوم يشتركون في العدل باب: اگر کچھ لوگ اونٹ پر لدے کسی سامان تجارت میں شریک ہوں تو اس کی فروخت کا طریقہ
حدیث نمبر: 22056
٢٢٠٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب [الخفاف] (١) عن ابن (أبي) (٢) عروبة عن قتادة عن سعيد بن المسيب أنه كان لا يرى بأسًا أن يبيع الشريك من شريكه ما لم يقاسمه خلا الكيل والوزن.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ تقسیم سے پہلے سامان میں ایک شریک اپنا حصہ فروخت کردے، البتہ کیلی اور موزونی چیزوں میں ایسا نہیں ہوسکتا۔
حواشی
(١) في [أ، هـ]: (الحذاق).
(٢) سقط من: [ط].