مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
ما تجوز فيه شهادة النساء باب: عورتوں کی گواہی کس چیز میں قابل قبول ہے؟
حدیث نمبر: 21958
٢١٩٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن الزهري قال: مضت السنة أن تجوز شهادة النساء فيما لا يطلع عليه غيرهن من ولادات النساء (و) (١) عيوبهن، وتجوز شهادة القابلة وحدها في الاستهلال، وامرأتان فيما سوى ذلك (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جن چیزوں پر مرد مطلع نہیں ہوسکتے ان میں عورتوں کی گواہی درست ہے، جیسے عورتوں کے یہاں بچے کی پیدائش اور عورتوں کے عیوب وغیرہ، نومولود بچے کے سانس لینے کے بارے میں صرف دائی اور اس کے ساتھ دو عورتوں کی گواہی درست ہوگی۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ح، ط].