مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في ولد المدبرة من قال: هم بمنزلتها باب: مدبرہ باندی کی اولاد کا حکم بھی ان کی ماں والا ہے
حدیث نمبر: 21874
٢١٨٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن ومحمد (قالا) (١): ولد المدبرة بمنزلتها.مولانا محمد اویس سرور
حسن اور محمد فرماتے ہیں کہ مدبرہ باندی کی اولاد کا حکم بھی ان کی ماں والا ہے، اس کی غلامی تک غلام اور اس کی آزادی پر آزاد ہوجائیں گے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ح، هـ]: (قال).