مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في المكاتب عبد ما بقي عليه شيء باب: جب تک مکاتب پر ایک درہم بھی باقی رہے وہ غلام ہی ہے
حدیث نمبر: 21802
٢١٨٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن جعفر بن (برقان) (١) عن ميمون أن عائشة قالت لمكاتب لها يكنى أبا مريم: ادخل وإن لم يبق عليك إلا أربعة دراهم (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ابو مریم کی کنیت رکھنے والے ایک مکاتب سے کہا کہ تم اندر آجاؤ خواہ تم پر بدل کتابت کے چار درہم ہی باقی رہتے ہوں۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ح، ز، هـ]: (مهران).