مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في السلف في الشيء الذي (ليس) في أيدي الناس باب: اس چیز کے اندر بیعِ سلف کا بیان جو لوگوں کے پاس نہ ہو
حدیث نمبر: 21703
٢١٧٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن أبي زائدة عن يحيى بن سعيد عن نافع قال: كان ابن عمر إذا سئل عن الرجل يبتاع من الرجل شيئا إلى أجل وليس عنده أصله، لا يرى به بأسا (١)،مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا جاتا کہ ایک آدمی کسی آدمی سے ایک مدت تک کسی چیز کا معاملہ کرتا ہے حالانکہ لوگوں کے پاس اس کی اصل موجود نہیں تو ایسا کرنا کیسا ہے ؟ وہ فرماتے کہ اس میں کوئی حرج نہیں، یحییٰ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب اس کو مکروہ قرار دیتے تھے۔