مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من رخص في هبة الولاء باب: جن حضرات کے نزدیک ولاء کو ہبہ کرنے کی اجازت ہے
٢١٦٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو خالد الأحمر عن يحيى بن سعيد عن أبي بكر بن عمرو بن حزم أن امرأة من (حاضر) (١) محارب وهبت (ولاء) (٢) (عبدها) (٣) (لنفسه) (٤) و (عتقه) (٥)، (فأعتق) (٦) نفسه، قال: فوهب نفسه لعبد الرحمن بن عمرو ابن حزم قال: وماتت، وخاصم (الموالي) (٧) إلى عثمان بن عفان فدعا عثمان بالبينة ⦗٣٧٧⦘ على ما قال: (٨) فأتاه (بالبينة) (٩) فقال له عثمان: اذهب (فوال) (١٠) من شئت، (قال) (١١): فوالي عبد الرحمن بن عمرو بن حزم (١٢).حضرت ابوبکر بن عمرو بن حزم فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے اپنے غلام کی ولاء اسی کو ہبہ کردی اور اسے آزاد کردیا تو غلام نے خود کو آزاد کردیا اور خود کو عبد الرحمن بن عمرو بن حزم کے لئے ہبہ کردیا، پھر اس عورت کا انتقال ہوگیا، اس کے موالی اس مقدمہ کو لے کر حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے اس کی بات پر گواہی طلب کی وہ گواہی لے آیا تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا کہ تم جاؤ اور جس سے چاہو رشتہ ولاء قائم کرلو، پھر اس نے عبد الرحمن بن عمرو بن حزم سے رشتہ ولاء قائم کرلیا۔