مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في بيع جلود الميتة باب: مردہ جانور کی کھال کی فروخت کے بارے میں
حدیث نمبر: 21595
٢١٥٩٥ - حدثنا أبو أسامة عن خالد بن دينار قال: سألت سالما وطاوسا عن بيع جلود الميتة فكرهاها وقال سالم: هل بيع جلود الميتة إلا كالأكل لحمها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن دینار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم اور حضرت طاوس سے مردار کی کھالوں کی بیع کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے اسے مکروہ قرار دیا، حضرت سالم نے فرمایا کہ مردار کی کھالوں کی بیع ان کا گوشت کھانے کی طرح ہے۔