مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأذان والإقامة
من كان يقول: الأذان مثنى والإقامة مرة باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اذان دو دو مرتبہ اور اقامت ایک ایک مرتبہ کہی جائے گی
حدیث نمبر: 2155
٢١٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبدة عن إسماعيل عن أبي المثنى: أن ابن عمر كان يأمر المؤذن (أن) (١) يشفع الأذان ويوتر الإقامة، ليعلم المار الأذان من الإقامة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن مثنی کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما موذن کو حکم دیتے تھے کہ اذان دو مرتبہ اور اقامت ایک مرتبہ کہے، تاکہ گذرنے والے کو اذان اور اقامت کا فرق معلوم ہو سکے۔
حواشی
(١) زيادة في [د، هـ].