مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
الرجل يريد أن يشتري (الجارية) فيمسها باب: اگر کوئی شخص باندی خریدنا چاہے تو کیا اسے چھو سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 21455
٢١٤٥٥ - حدثنا وكيع عن حماد بن سلمة عن حكيم الأثرم عن أبي تميمة عن أبي موسى أنه خطبهم فقال: لا أعلم رجلا اشترى جارية فنظر إلى ما دون ⦗٣١٢⦘ (الحاوية) (١) وإلى ما فوق الركبة إلا عاقبته (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو خطبہ دیا جس میں فرمایا کہ اگر مجھے معلوم ہوا کہ کسی شخص نے باندی خریدتے ہوئے اسے سینے سے نیچے یا گھٹنوں سے اوپر سے دیکھا ہے تو میں اسے سزا دوں گا۔
حواشی
(١) أي البطن، وفي [هـ]: (الجارية).