مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 21398
باب: زیور چڑھی تلوار، زیور چڑھے سامان اور مصحف وغیرہ کی بیع کا بیان
في (السيف) المحلى والمنطقة المحلاة و (المصحف)
حدیث نمبر: 21398
٢١٣٩٨ - حدثنا غندر عن شعبة قال: سألت حمادًا عن السيف (المحلى) (١) يباع بالدرهم فقال: لا بأس به،مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے زیور چڑھی تلوار کی بیع چاندی کے بدلے کرنے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ].