مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في المكاتب يشترط عليه مولاه: ألا يخرج ولا يتزوج باب: اس مکاتب کا بیان جس کا مولی یہ شرط لگا دے کہ وہ نہ تو اس شہر سے نکلے گا نہ شادی کرے گا
حدیث نمبر: 21382
٢١٣٨٢ - حدثنا أبو بحر البكراوي عن محمد بن أبي يحيى قال: أخبرتني أمي أن جدها كان مكاتبًا لعبد اللَّه بن قيس الأسلمي فأراد الخروج إلى البصرة فمنعه (فأتى) (١) عثمان فقال: ليس لك أن تمنعه، (فخلى) (٢) عنه (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن ابی یحییٰ فرماتے ہیں کہ مجھے میری والدہ نے بتایا کہ ان کے دادا عبدا للہ بن قیس اسلمی کے مکاتب تھے۔ انہوں نے بصرہ جانے کا ارادہ کیا تو عبد اللہ بن قیس نے منع کردیا۔ میرے دادا حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور مسئلہ دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ تم اسے منع نہیں کرسکتے۔ لہٰذا انہیں جانے دیا گیا۔
حواشی
(١) في [ب]: (فأبى).
(٢) في [أ، ك، س]: (فخل).
(٣) مجهول، لجهالة أم محمد.