مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يشتري الشيء ولا ينظر إليه من قال: هو (بالخيار) إذا رآه؛ إن شاء (أخذ) وإن شاء (ترك) باب: اگر کسی آدمی نے کوئی چیز دیکھے بغیر خریدی تو جن حضرات کے نزدیک اسے رکھنے یاچھوڑنے کا اختیار ہو گا
حدیث نمبر: 21167
٢١١٦٧ - حدثنا إسماعيل عن أبي بكر بن عبد اللَّه عن مكحول رفعه قال: إذا اشترى الرجل (الشيء) (١) (ولم) (٢) ينظر إليه غائبًا عنه فهو بالخيار إذ انظر إليه؛ إن شاء أخذ (وإن) (٣) شاء ترك (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جب کوئی آدمی کسی چیز کو اس طرح خریدے کہ اس کو دیکھا نہ ہو اور وہ چیز اس سے غائب ہو تو دیکھنے کے بعد اسے اختیار ہے کہ چاہے تو لے لے اور اگر چاہے تو چھوڑ دے۔
حواشی
(١) سقط من: [ز].
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ز، س، ط، ك].
(٣) سقط من: [س].