مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيد
من رخص في الطافي من السمك باب: جن حضرات نے سمندر میں مر کر خراب ہو جانے والی مچھلی کو کھانے کی اجازت دی ہے
حدیث نمبر: 20930
٢٠٩٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن خالد الحذاء عن معاوية بن قرة أن أبا أيوب وجد سمكة طافية فأكلها (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت معاویہ بن قرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ایوب نے سمندر میں ایک مچھلی دیکھی جو مر کر خراب ہوچکی تھی انہوں نے اسے کھالیا۔