مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20931
باب: جن حضرات نے سمندر میں مر کر خراب ہو جانے والی مچھلی کو کھانے کی اجازت دی ہے
من رخص في الطافي من السمك
حدیث نمبر: 20931
٢٠٩٣١ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن عبد الملك بن أبي (بشير) (١) عن عكرمة عن ابن عباس أنه قال: أشهد على أبي بكر أنه قال: السمكة الطافية على الماء حلال (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا یہ قول قسم کھا کر نقل کیا کہ پانی کی سطح پر تیرتی مچھلی حلال ہے۔
حواشی
(١) في [ع]: (بشر).