مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في المطلقة يستأذن عليها زوجها أم لا؟ باب: طلاق یافتہ عورت کا خاوند(جس کے پاس رجوع کا حق ہو) اس کے پاس آنے سے پہلے اجازت لے گا یا نہیں؟
حدیث نمبر: 20052
٢٠٠٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الصمد بن عبد الوارث عن هشام عن قتادة سئل عن رجل طلق امرأته تطليقة يستأذن عليها؟ قال: (يصوت ويتنحنح) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو ایک طلاق دے دے تو کیا اس کے پاس آنے سے پہلے اجازت طلب کرے گا ؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں وہ آواز دے اور گلا صاف کرنے کی آواز نکالے۔ اور حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اس کے لئے اس عورت کے بال دیکھنا درست نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [س]: (بصوت وتنحنح)، وسقط من: [ط].