حدیث نمبر: 19563
١٩٥٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن حميد (عن) (١) رجاء (ابن) (٢) حيوة أنه سأله: كيف كان الحسن يقول في المختلعة؟ فقال: إنه كان يكره أن يأخذ منها فوق ما أعطاها.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت رجاء بن حیوہ رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ حسن رحمہ اللہ خلع یافتہ کے بارے میں کیا فرمایا کرتے تھے، انہوں نے فرمایا کہ وہ اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ مہر سے زیادہ معاوضہ خلع لے۔ حضرت رجائ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ کہ قبیصہ بن ذؤیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کے بعد والی آیت پڑھو جس میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : اگر تمہیں خوف ہو کہ وہ دونوں اللہ کی حدود پر قائم نہیں رہ سکیں گے تو دونوں پر اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ عورت کچھ فدیہ دے دے۔

حواشی
(١) في [س]: (بن).
(٢) سقط من: [س].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19563
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19563، ترقيم محمد عوامة 18842)