حدیث نمبر: 19372
١٩٣٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن إبراهيم بن ميمون مولى آل سمرة عن عروة بن (فائد) (١) أن وجلًا قال لامرأته: إن فعلت كذا وكذا فلست لي بامرأة، ⦗٢٥٠⦘ (ففعلت) (٢) فانطلقت معه إلى عبد الرحمن بن أبي ليلى (فقال) (٣): ما نوى.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عروہ بن فائد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر تو فلاں فلاں کام کرے تو میری بیوی نہیں ہے، اس عورت نے وہی کام کیا، پھر وہ اپنے خاوند کے ساتھ حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس آئی انہوں نے فرمایا کہ جو نیت کی تھی وہ واقع ہوگیا، پھر وہ اپنے خاوند کے ساتھ حضرت ابو عبداللہ جدلی کے پاس گئی انہوں نے بھی فرمایا کہ جو نیت کی ہے وہ واقع ہوگیا، اور حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ کچھ نہیں ہے۔

حواشی
(١) في [أ، س، ط، هـ]: (قائد).
(٢) في [جـ، ك]: (ففعلته).
(٣) في [جـ]: (قال).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19372
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19372، ترقيم محمد عوامة 18665)