مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 19371
باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ اگر تو چاہے تو تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے؟
ما قالوا في الرجل يقول لامرأته؛ إن شئت فأنت طالق
حدیث نمبر: 19371
١٩٣٧١ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن حماد بن زيد عن حفص بن سليمان عن (الحسن) (١) في رجل قال لامرأته: أنت طالق إن شئت، فقالت: (قد) (٢) شئت (فقال) (٣): هي طالق وهو أحق بالرجعة وإذا قال: إن شئت طلقتك فقالت: قُد شئت، قال: إن شاء لم يطلقها.مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ اگر تو چاہے تو تجھے طلاق ہے تو اگر عورت نے کہا کہ میں نے طلاق کو چاہ لیا تو اسے ایک طلاق ہوجائے گی اور مرد کو رجوع کا حق ہوگا اور اگر کہا کہ اگر تو چاہے تو میں تجھے طلاق دے دوں اور اس نے کہا کہ میں نے چاہ لیا تو اگر مرد چاہے تو اسے طلاق نہ دے۔
حواشی
(١) في [س، هـ]: (حسن).
(٢) في [أ، ب، جـ، س، ط، ك، هـ]: (قد)، وفي [ز]: (فقد).
(٣) في [أ، ب، ط، ك]: (قال).