مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الأمة (تعتق): تخير فتختار نفسها باب: اگر کسی باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار دیا جائے اور وہ اپنے نفس کو اختیار کرلے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19366
١٩٣٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم [عن حماد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد رحمہ اللہ اور ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی باندی کو آزاد کیا گیا پھر اسے اختیار دیا گیا اور اس نے اپنے نفس کو اختیار کرلیا تو یہ بغیر طلاق کے فرقت ہوگی۔