مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الأمة (تعتق): تخير فتختار نفسها باب: اگر کسی باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار دیا جائے اور وہ اپنے نفس کو اختیار کرلے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19363
١٩٣٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا شريك عن مغيرة عن إبراهيم.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم، حضرت طاؤس اور حضرت عامر s فرماتے ہیں کہ اگر کوئی باندی کسی آزاد شخص کے نکاح میں ہو، اس باندی کو آزاد کیا جائے اور وہ اپنے نفس کو اختیار کرلے تو یہ بغیر طلاق کے فرقت ہوگی۔