مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في الرجل يقول لامرأته: أنت علي حرج باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ تو میرے لئے مصیبت ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19176
١٩١٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو داود الطيالسي عن هشام عن قتادة أن عليًا قال في طلاق الحرج: ثلاثًا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو میرے لئے مصیبت ہے تو یہ تین طلاقوں کے برابر ہے۔ حسن رحمہ اللہ کی بھی یہی رائے تھی۔
حواشی
(١) منقطع؛ قتادة لا يروي عن علي.