حدیث نمبر: 18935
١٨٩٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن إسماعيل بن سالم عن الحكم قال: من طلق في سكر من اللَّه فليس طلاقه بشيء، ومن طلق في سكر من الشيطان فطلاقه جائز.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ کی طرف سے مغلوب العقل ہوجانے والے (جیسے مجنون یا معتوہ وغیرہ) کی طلاق نہیں ہوتی اور شیطان کی طرف سے مغلوب العقل ہونے والے (جیسے شرابی وغیرہ) کی طلاق ہوجاتی ہے۔