مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 18621
باب: جن حضرات کے نزدیک مردوں کے لئے خلوق کے استعمال کی گنجائش ہے
من رخص في الخلوق للرجال
حدیث نمبر: 18621
١٨٦٢١ - حدثنا هشيم عن أبي ساسان عن أبان بن كثير النهشلي قال: (رأيت) (١) أنسًا قد مسح (ذراعيه) (٢) بشيء من خلوق من وضح كان به (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابان بن کثیر نہشلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے بازوؤں پر سفید داغ (برص) کی وجہ سے کچھ خلوق مل رکھی تھی۔
حواشی
(١) في [س]: (راتت).
(٢) في [س]: (زراعيه)، وفي [أ، ب، هـ]: (ذراعيه).
(٣) مجهول؛ أبان بن كثير مجهول.