مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
ما قالوا في الرجل يستأذن على (جاريته) باب: کیا آدمی اپنی باندی کے پاس آنے سے پہلے بھی اجازت طلب کرے گا؟
حدیث نمبر: 18544
١٨٥٤٤ - [حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا ابن عون عن محمد في قوله: ﴿وَالَّذِينَ لَمْ يَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنْكُمْ﴾، قال: كان] (١) (أهلنا) (٢) يعلمونا أن نسلم قال: فكان أحدنا إذا جاء (يقول) (٣): السلام عليكم، أيدخل فلان؟.مولانا محمد اویس سرور
محمد رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { وَالَّذِینَ لَمْ یَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنْکُمْ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ہمارے گھر والے ہمیں سلام کرنا سکھایا کرتے تھے، ہم میں سے جب کوئی آتا تو السلام علیکم کہتا اور ساتھ کہتا کہ فلاں داخل ہوجائے ؟
حواشی
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب، ط، هـ].
(٢) في [س، هـ]: (أهلهم)، وفي [أ، جـ، ط]: (أهله).
(٣) سقط من: [س].