مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
ما قالوا في زوج (بريرة) كان حرا أو عبدا؟ باب: سیدنا بریرہ کے شوہر کے بارے میں کہ وہ غلام تھے یا آزاد؟
حدیث نمبر: 18515
١٨٥١٥ - حدثنا حفص عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة أنها أعتقت بريرة فخيرها رسول اللَّه ﷺ وكان لها زوج حر (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کو آزاد کیا گیا تو حضور ﷺ نے انہیں اختیار دیا (کہ اپنے نکاح کو باقی رکھیں یا ختم کردیں) ان کے خاوند آزاد تھے۔