حدیث نمبر: 18513
١٨٥١٣ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) قال: نا سعيد بن أبي (عروبة) (٢) عن أيوب عن عكرمة عن ابن عباس قال: كان عبدًا أسود لبني المغيرة يقال له: مغيث كأني أنظر إليه في طريق المدينة يتبعها ودموعه (تجري) (٣) على لحيته، يترضاها كي (تختاره) (٤) فلم تختره يعني زوج بريرة (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کے خاوند بنو مغیرہ کے ایک سیاہ فام غلام تھے، ان کا نام مغیث تھا، گویا کہ وہ منظر میرے سامنے ہے جب وہ مدینہ کی گلیوں میں حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کے پیچھے جارہے ہوتے تھے اور ان کے آنسو ان کی داڑھی پر بہہ رہے ہوتے تھے، وہ انہیں راضی کرنا چاہتے تھے لیکن حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا نے انہیں اختیار نہیں کیا۔

حواشی
(١) في [س، ز، ط]: (بشير). صوابه في [ز]: (بشر).
(٢) في [س]: (عروبيه).
(٣) في [ك]: (تسيل).
(٤) في [س]: (تختره).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 18513
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18513، ترقيم محمد عوامة 17877)