مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يقر بولده، من قال: ليس له أن ينفيه باب: ایک مرتبہ بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار نہیں کرسکتا
حدیث نمبر: 18501
١٨٥٠١ - حدثنا عبدة عن (سعيد) (١) عن أبي معشر عن إبراهيم في الرجل يقر بولده ثم ينتفي منه قال: يلاعن بكتاب اللَّه، ويلزم الولد بقضاء رسول اللَّه ﷺ (٢).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے بچے کا اقرار کیا پھر اس کا انکار کیا تو وہ اللہ کی کتاب کے مطابق لعان کرے گا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کے مطابق بچہ اسی کا ہوگا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، س، ز، ط، ك، هـ]: (سفيان).