حدیث نمبر: 18383
١٨٣٨٣ - حدثنا ابن فضيل عن حجاج عن الحكم عن إبراهيم أن امرأة افتضت جارية (بإصبعها) (١) (و) (٢) قالت: إنها زنت (٣) فرفعت إلى علي ⦗٥٦٩⦘ (فغرمها) (٤) (العقر) (٥) وضربها ثمانين لقذفها إياها (٦).
مولانا محمد اویس سرور

ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے اپنی انگلی سے ایک بچی کا پردہ بکارت زائل کردیا اور کہہ دیا کہ اس نے زنا کیا ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس یہ مقدمہ لایا گیا تو آپ نے فرمایا کہ عورت پر پردۂ بکارت کو زائل کرنے کا تاوان ہوگا اور تہمت لگانے کی وجہ سے اسی کوڑے پڑیں گے۔

حواشی
(١) في [هـ]: (باضبعها).
(٢) في [س]: سقطت (و).
(٣) في [س]: (فعرفت).
(٤) في [س]: (فغرلها).
(٥) في [ط]: (للعقر).
(٦) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عليًّا.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 18383
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18383، ترقيم محمد عوامة 17760)